سیالکوٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر

بدھ 22 مارچ 2017 00:11

سیالکوٹ۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ موسم بہار کی شجر کاری مہم 2017ء کے دوران سیالکوٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ‘ درخت لگانا ہمارا قومی ، مذہبی اور اخلاقی فریضہ بھی ہے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے قومی سطح پر درخت لگانے ناگزیر ہوچکے ہیں جنگلات کی کٹائی سے شدید موسمی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے سبزہ زار میں پودا لگا شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کرنے کے موقع پر کیا۔ اے ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ، وائس چیئرمین ضلع کونسل جمیل اشرف اور ڈی ایف اولیاقت گلزار بھی موجود تھے ۔ ڈی سی نے بتایاکہ شجر کاری صرف محکموں کی ذمہ داری نہیں بلکہ عام شہری کی اس مہم میں شمولیت کے بغیر اس کو کامیاب نہیں بنایا جاسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ امر خوش آئند ہے کہ اس مہم میں سول اداروں کے ساتھ ساتھ پاک فوج بھی بھرپور حصہ لے رہی ہے بالخصوص سرحدی علاقوں میں شجر کاری خاصی اہمیت کی حامل ہے۔