سیالکوٹ میں نوجوان گلوکاروں اور مصوروں کے آڈیشنز مکمل کر لئے گئے

بدھ 22 مارچ 2017 00:11

سیالکوٹ۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء)’ چیف منسٹر پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ‘‘ کیلئے سیالکوٹ میں نوجوان گلوکاروں اور مصوروں کے آڈیشنز مکمل کرلئے گئے ۔ گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے منعم الدین آڈیٹوریم میں منعقدہ گلوگاری کے آڈیشنز میں وائس چانسلر ڈاکٹر فرحت سلیمی، ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹ کونسل گوجرانوالہ ڈاکٹر حلیم خاں ، ڈی آئی او منور حسین ،منصفین گلوکاری آصف سمراٹ،ڈاکٹر شبنم نیاز، غلام عباس، ڈائریکٹر سٹوڈینس آفیئر ڈاکٹر شگفتہ فردوس، صدر شعبہ اردو ڈاکٹر محمد افضال بٹ،ایڈمن ڈائریکٹر کرنل (ر) قمر شہزاد، ججز فائن آرٹ آنسہ قمبرین، شمائلہ افتخار اور سائرہ بانو، سیف اللہ بھٹی،صدارتی ایوارڈ یافتہ مصور بشیر کنور اور کلچرل ایمبیسڈر حافظ شفاق نیازنے خصوصی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

گلوکاری کے آڈیشنز میں کل 41گلوکاروں نے حصہ لیا جس میں 3لڑکیوں اور5لڑکوں نے ڈویژنل سطح کے مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا جن میں صغیر عباس، طلال سعید،وسیم اکرم ، سجاد حیدر، توقیر عباس، نداافتخار، عائزہ مبارک اور رومارا اختر شامل ہیں جبکہ مصوری کے مقابلوں کیلئے 79مصوروں نے حصہ لیا جن میں 3لڑکے اور10لڑکیاں اگلے راؤنڈ کیلئے کامیاب قرار پائی جن میں بلال نذیر، عبدالواہاب،فخر بتول، عزین شکور، معیزہ قاطمہ، ثمن مافیہ،ام عمارہ، آمنہ شہزادی، عرشیہ بھٹی، ایمن باقر، اقصیٰ شہزادی، عاصم علی اور سحر مقصود شامل ہیں ۔

ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹ کونسل گوجرانوالہ ڈاکٹر حلیم خاںنے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومیں اپنے مخصوص کلچرل کی وجہ سے اقوام عالم میں اپنی پہچان رکھتی ہیں ۔پاکستان کا کلچر منفرد اور جاندار ہے جس کے اندر روز مرہ، روایات، تہذیب و تمدن ، ردعمل، ماحول، لباس ، رویے اور ذائقے پروان چڑھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بنو پاکستان کی پہچان پروگرام کا آغاز کرکے ایک انقلابی کارنامہ انقلابی کارنامہ انجام دیا ہے جس سے ناصرف پنجاب کا کلچر دنیا میں متعارف ہوگا بلکہ فنکاروں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں نصرت، ریشماں جیسے عالمی شہرت یافتہ فنکاروں کی کھیپ تیار کرنی ہے جو دشمن کی ثقافتی یلغار کو روکنے کیلئے استعمال ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے مصور بھی کسی سے کم نہیں انہوںکا شہرہ پوری دنیا مانتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ 5اپریل کو پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس میں ڈویژن کی سطح پر مقابلہ جات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں کامیاب ہونے والوں کو ناصرف لاکھوں روپے کے نقد انعامات دیئے جائیںگے بلکہ صوبہ کی سطح پر مقابلوں میں حصہ لینے اہل قرار پائے گے ۔