عو ام کو پینے کے صا ف پا نی کی فر اہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے،ر کن صو با ئی اسمبلی را نا لیا قت علی

بدھ 22 مارچ 2017 00:11

سیالکوٹ۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) ر کن صو با ئی اسمبلی را نا لیا قت علی نے کہا ہے کہ عو ام کو پینے کے صا ف پا نی کی فر اہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے جس کے لیے تمام وسا ئل بر وئے کا ر لائے جا رہے ہیں ۔انہو ں نے ان خیا لات کا اظہار یو نین کو نسل چا ہڑ با جو ہ کے مو ضع سر وبے میں واٹر فلٹر ریشن پلانٹ کی افتتا حی تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔

تقر یب میں چیئر مین یو نین کو نسل ملک اختر عباس چا ند ،وائس چیئر مین چو ہدری محمد یعقوب ،سنیئر ایڈیٹر اے جی آفس سیا لکوٹ ملک محمد اکرام اعوان ،ملک محمد ادریس ،کو نسلر حاجی اما نت علی ،ڈاکٹر محمد عارف ،ملک محمد کا شف ،ملک وقار احمد ،چاچا محمد بو ٹا اور ملک امانت علی درزی کے علاوہ علاقہ کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی رانا لیاقت علی نے کہاکہ اس واٹر فلٹریشن پلانٹ کی ٹربائین 450فٹ گہری ہے جس پرمجموعی طور پر11لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں ،اس سے یوسی کے ہزاروں باسیوں کو صاف پانی کی سہولت میسر آئے گی اور اس منصوبہ کی تکمیل سے علاقہ کا دیرینہ مسئلہ بھی حل ہوگیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ یوسی چیئرمین نے اس منصوبے کی تکمیل کیلئے خصوصی کاوش کی ہے،بعد ازاں ایم پی اے نے یوسی چاہڑ باجوہ کے آفس کا بھی افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :