مخالفین اگر عوام اور وسیب کے لئے خود کچھ نہیں کر سکتے تو میرے راستے کا پتھر نہ بنیں،سردار شیر علی خان گورچانی

منگل 21 مارچ 2017 23:51

راجن پور۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاہے کہ 70سال سے عوا م کا استحصال کرنے والوں کو ایک بار پھر چیلنج ہے کہ وہ میرے آٹھ سالہ دور کا موازنہ اپنی سات دہائیوں کی سیاست سے کرلیں ،اگر میری کارکردگی کم ہوئی تو سیاست کو خیر باد کہہ دوں گا ،ْ مخالفین اگر عوام اور وسیب کے لئے خود کچھ نہیں کر سکتے تو میرے راستے کا پتھر نہ بنیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار بستی میرن میںگورچانی گروپ کے رہنما ملک غلام مصطفی خان ڈڈا کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ پروقار ظہرانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں سیاستدان محض زبانی جمع خرچ سے کام لے کر عوام کا بری طرح استحصال کرتے رہے ،ْ لوگوں کی عزت نفس مجروح کرتے رہے ،ْ حلقہ عوام کو جھوٹے مقدمات میں الجھا کر خود لاہور اور اسلام آباد میں عیاشیاں کرتے رہے جس کے نتیجہ میں عوام جانوروں کی سی زندگیاں گزارنے پر مجبور رہے ۔

(جاری ہے)

سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاکہ کوٹ طاہر سے لے کر ڈھگو تک کے لو گوں کی مخالفت ،ْ بہتان تراشیوں اور ہر کام میں روڑے اٹکانے کے باوجود میں نے تعلیم اور صحت کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے فاضل پور میں غریب طلباء وطالبات کو جدید تعلیمات کے لئے دانش سکول ،ْ داجل ،ْ محمد پور دیوان میں گرلز و بوائز کالجز کی منظوری ،ْ جام پور میں بوائز ڈگری کالج اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کی توسیع دی ، جام پور کو ہمیشہ کے لئے سیلاب سے محفوظ رکھنے کے لئے شرقی بائی پاس کی تعمیر ،ْ جام پور ،ْ محمد پور دیوان ،ْ حاجی پور ،ْ داجل میں جدید سیوریج سسٹم اور ٹف ٹائل کی تنصیب کا کام جاری ہے جس پر اربوں روپے خرچ ہوئے ۔

انہوں نے کہاکہ میرے مخالفین نے تہیہ کررکھا ہے کہ نہ تو خود عوام و علاقہ کے لئے کچھ کرنا ہے اور نہ ہی کسی اور کو کچھ کرنے دینا ہے ۔ سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاکہ آئندہ مالی سال میں کوٹ طاہر سے حاجی پور تک عوام کو میٹھے اور صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائیں گے اور آسان سفری سہولیات کے لئے سڑکوں کا جال بچھائیں گے ،ْ جن علاقوں میں سکول نہیں ہیں گرلز و بوائز سکول دوں گا ،ْ عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے یونین کونسل لیول تک بنیادی مراکزصحت دوں گا۔

اس موقع پرجنرل کونسلر ملک غلام سرور ڈڈا ،ْملک غلام رسول ڈڈا ،ْ ملک محمد شمس ڈڈا ،ْسردار نذر خان رند ،ْ وڈیرہ میرہزار خان نہکانی ،ْ قائمقام چیئر مین میونسپل کمیٹی ملک عقیل احمد آرائیں ،ْ ملک محمد شاہد ،ْ مرزا محمد ایوب خان ناصر ایڈووکیٹ ،ْ سردار زبیر خان لاشاری ،ْ سردار محمد الیاس خان پتافی ،ْ سردار محمد اشفاق خان پتافی ،ْ چوہدری اعجاز مشتاق ،ْ سید محمد اکرم شاہ ،ْ ملک فدا حسین ڈڈا ،ْ ملک اللہ داد ڈڈا ،ْحبیب خان سلیمانی ،ْ میاں عمر ممتاز خواجہ ،ْ اللہ بخش پرہار ،ْ احمد بخش کھوکھر ،ْ اللہ بخش کھوکھر ،ْ غلام حیدر میرانی ،ْ محمد عارف کانگڑ ،ْ غلام حیدر واڈو ،ْ حسین بخش ٹنگھر ،ْ اللہ ڈیوایا سراجانی ،ْ گل محمد سراجانی ،ْضیاء خان بھٹی ،ْ فاروق خان کورائی کے علاوہ بڑی تعداد میں عمائدین علاقہ موجود تھے ۔

اس موقع پر گڈن برادری کے معززین نے گڈن اور ڈڈا برادری کی صلح کرانے پر سردار شیر علی خان گورچانی کا شکریہ ادا کیا اور ملک غلام مصطفی ڈڈا سے حسب ضابطہ معذرت کی ، دریں اثناء سردار شیر علی خان گورچانی ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اور فیوچر وژن سکول سسٹم کا معائنہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :