ڈویژن کے تمام اضلاع میں وزیر اعظم کے ترقیاتی پروگرام کے تحت 1529 ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر4400 ملین روپے لاگت آئے گی، کمشنر

منگل 21 مارچ 2017 23:51

گوجرانوالہ۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا ہے کہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں وزیر اعظم پاکستان کے ترقیاتی پروگرام کے تحت 1529 ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر4400 ملین روپے لاگت آئے گی۔ ان میں سی1446 منصوبوں پر کام شروع کر دیاگیا ہے اور مختص فنڈز میںسے باقی200 ملین روپے کی گرانٹ بھی حاصل کر لی جائے گی۔

وہ ا پنے دفتر میں ڈویژنل عملدرآمد کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر ر ہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان ‘ ڈپٹی کمشنرگجرات محمد علی رندھاوا‘ ایس ای بلڈنگز ساجد امین‘ ایکسیئن بلڈنگز ریاض بٹ‘ ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ عبدالحمید قاسم و دیگر محکموں کے سربراہان اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ گجرات میں120 منصوبوں پر 600 ملین روپے‘ منڈی بہائوالدین میں198 منصوبوںپر450 ملین روپے‘ سیالکوٹ میں 400 منصوبوں پر 1050 ملین روپے‘ نارووال میں364 منصوبوں پر 550 ملین روپے اور گوجرانوالہ میں 241 منصصوبوں پر 1400 ملین روپے جبکہ حافظ آباد میں123 منصوبوں پر 350 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان منصوبوں میں بجلی ‘ گیس کی سپلائی اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت‘ سماجی بہبود کے مختلف شعبوں کے منصوبے شامل ہیں ۔کمشنر نے ان منصوبوں کی تفصیلات اور تعمیراتی سر گرمیوں کی پیش رفت سے متعلق تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ترقیاتی منصوبوں سے وابستہ محکموں کے افسران سے تفصیلات حاصل کیں اور انہیں ہدایت کی کہ وزیر اعظم پاکستان کے اس پروگرام کی کامیابی کے لئے دن رات محنت کی جائے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تعمیر ممکن بنائی جائے، اس موقع پر انہو ںنے مختلف امور پر نوٹس لیتے ہو ئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ترقیاتی محکموں کے سربراہان کو باہمی رابطہ مربوط رکھنے اور مشترکہ ٹیم تشکیل دے کر منصوبوںکی جگہوں کا معائنہ کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ موقع پر ہی مسائل کا ازالہ کیا جا سکے، انہو ںنے کہاکہ وہ بذات خود تمام تر قیاتی منصوبوں کی تعمیرات کی پیش رفت کی رپورٹ‘ فنڈز کی فراہمی اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔