سید حامد سعید کاظمی کی رہائی کی خوشی میں تاجربرادری کی طرف سے مٹھائی تقسیم

منگل 21 مارچ 2017 23:51

ملتان ۔21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی کی حج کرپشن کیس میں باعزت رہائی کی خوشی میں انجمن تاجران حرم گیٹ، پاک گیٹ، خوانی برج سرکلر روڈ کے صدر شیخ الطاف حسین نے تاجر برادری میں مٹھائی تقسیم کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرزا نعیم بیگ، حاجی شہوار، اشفاق سعیدی، شیخ محمد یسین، اجمل قریشی، نوید قریشی، شیخ جاویدودیگر نے شرکت کی ،اس موقع پرمقررین کا کہنا تھا کہ سید حامد سعید کاظمی کی رہائی حق سچ کی فتح ہے ،ملتان آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گااور تاجر برادری سید حامد سعید کاظمی سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتی ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

متعلقہ عنوان :