آپریشن رد الفساد میں دہشت گردوں کا قلع قمع یقینی ہو جائے گا ،میناجعفرلغاری

منگل 21 مارچ 2017 23:51

راجن پور ۔21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء)سابق رکن قومی اسمبلی ومرکزی راہنما مسلم لیگ ن مینا جعفر لغاری نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مدبرانہ قیادت نے ملک و قوم کو ترقی کے منازل طے کراکے امن و آشتی و معاشی خوشحالی کی طرف گامزن کردیا ہے اور عظیم منصوبہ سی پیک کی بدولت خطہ کی تقدیر بدل جائے گی ،لاکھوں تعلیم یافتہ نوجونوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے ،آپریشن رد الفساد میں دہشت گردوں کا قلع قمع یقینی ہو جائے گا ، ہماری سیاست کا بنیادی مقصد عوام کامعیار زندگی بلند کرنا ہے، اضلاع ڈیرہ غازیخان و راجن پور میں لغاری گروپ کا خاندان اپنی پینسٹھ سالہ سیاسی کیریئر انتہائی صاف ، شفاف اور کھلی کتاب کی مانند ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آنے والے عام انتخاب میں بھی مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر این اے 174،پی پی 247،248لغاری گروپ کامضبوط گڑھ و ناقابل تسخیر سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئے گا ،اس موقع پرضلعی وائس چیئر مین ضلع کونسل مرزا شہزاد ہمایوں مغل ، چیئر مین مارکیٹ کمیٹی خواجہ فیاض احمداورچیئر مین یو سیز اور لیگی رہنما موجود تھے ۔