Live Updates

ملک میں روزانہ کی بنیاد پر 10ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے اور یہ سب بڑے مگر مچھ کر رہے ہیں ، منی لانڈرنگ سے قوم غریب سے غریب تر اور ایک چھوٹا سا طبقہ امیر سے امیر تر ہوتا جا رہا ہے ، قومی اداروں میں اہل لوگ آگے لانے سے تبدیلی آئے گی ، پولیس اچھی ہوتی تو امن وامان قائم ہوجاتا کیونکہ امن وامان سے ہی غیر ملکی سرمایہ کاری ملک میں آتی ہے ،ملکی معیشت قرضہ سکینڈل سے تباہ ہو گئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 21 مارچ 2017 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر 10ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے اور یہ سب بڑے مگر مچھ کر رہے ہیں ، منی لانڈرنگ سے قوم غریب سے غریب تر اور ایک چھوٹا سا طبقہ امیر سے امیر تر ہوتا جا رہا ہے ، قومی اداروں میں اہل لوگ آگے لانے سے تبدیلی آئے گی ، پولیس اچھی ہوتی تو امن وامان قائم ہوجاتا کیونکہ امن وامان سے ہی غیر ملکی سرمایہ کاری ملک میں آتی ہے ،ملکی معیشت قرضہ سکینڈل سے تباہ ہو گئی ۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ انصاف کا مطلب یہ ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہو ، ملک میں میرٹ کا قتل عام کیا گیا ہے ، اگر میں کرکٹ ٹیم میں بطور کپتان دوست اور رشتہ داروں کو نوازتا تو کبھی ورلڈ کپ نہیں جیت سکتا تھا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار نے اپنے حلفی میں لکھ کر دیا کہ وہ نوازشریف کے لئے منی لانڈرنگ کرتے رہے ، جونوازشریف کا غلام ہے اسے عہدہ مل جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ بڑے مگر مچھ کر رہے ہیں جس سے پوری قوم غریب اور ایک چھوٹا سا طبقہ امیر ہوتا جا رہا ہے ، قومی اداروں میں اہل لوگ لانے سے تبدیلی آئے گی ، پولیس اچھی ہوتی تو ملک میں امن وامان قائم ہوجاتا ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں امن وامان ہوتو غیر ملکی سرمایہ کاری بھی آتی ہے ،ہڑپ کرنے کیلئے قرضے لینے سے بینک تباہ ہوجاتے ہیں ،ملکی معیشت لونز سکینڈل سے تباہ ہوگئی ، منی ٹریل نہ دینے والوں کے اثاثے منجمند ہونے چاہیئں ۔

عمران خان نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ اسی ہفتے آنے کی امید ہے، طاقتور کے معاملے پر کمیشن کی رپورٹ دبا دی جاتی ہے ، سانحہ ماڈل ٹائون ،ڈان لیکس اور ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹس سب کے سامنے مثال ہیں ، سریم کورٹ جا کر نوازشریف پھنس چکے ہیں ، قطری خط نے نوازشریف کو مزید بے نقاب کردیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں طاقتور کچھ بھی کرے اسے قانون کا کوئی خوف نہیںہوتا ، ڈان لیکس کمیشن کے ارکان میں اختلافات ہیں ، سب کیلئے قانون کا ایک نہ ہونا لک کا المیہ ہے ،حکمران خاندان اپنی چوری چھپانے کی کوشش کر رہا ہے ، سپریم کورٹ کمیشن نے ایکشن 2013پر40نکات بتائے تھے مگر سپریم کورٹ کمیشن کے ایک نقطے پر بھی عمل نہیں کیا گیا ۔

عمران خان نے کہا کہ پانامہ کیس میں نوازشریف کو کمزورکردیا ہے ،انہوں نے اس کیس سے توجہ ہٹانے کی سرتوڑ کوششیں کیں مگر ہم نے انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا، نوازشریف اس کیس سے نکلنے کیلئے کسی سے بھی ڈیل کیلئے تیار ہیں ،نوازشریف نریندر مودی کے خلاف بات نہیں کرتے جبکہ نریندر مودی پاکستان کے خلاف بات کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، پاکستان کے الیکشن میں کئی بیرونی قوتیں مداخلت کرتی ہیں ،برطانیہ نے ابھی تک بانی ایم کیو ایم کے خلاف ایکشن نہیں لیا ، الطاف حسین کے خلاف ثبوت کے باوجود کاروائی نہیں کی گئی ، برطانیہ بھی اپنے مفاد کیلئے لوگوں کو استعمال کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات ماضی کے انتخابات سے مختلف ہوں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات