ملک سے پولیو کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،کمشنر نصیر آبادڈویژن احمد عزیز تارڑ

منگل 21 مارچ 2017 23:26

کوئٹہ۔21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) کمشنر نصیر آبادڈویژن احمد عزیز تارڑ نے کہا کہ ملک سے پولیو کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ والدین اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے میں پولیو رضا کاروں سے بھر پور تعاون کریں۔

(جاری ہے)

انہو ںنے ڈپٹی کمشنر وں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا ئیں اور کوشش کی جائے کہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولت سے محروم نہ رہ جائے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیموں کی موثر نگرانی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے ۔کوتاہی اورتسائل کا مظاہرہ ہر گز نہ ہونے دیا جائے اور مقرر کردہ ہدف کو پورا کرنے کیلئے تمام تیاریاں صرف کی جائیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے والدین پر بھی زور دیا ہے کہ وہ پولیو ٹیموں سے بھر پور تعاون کریں تاکہ ہم صوبے و ملک سے پولیو کا خاتمہ کر نے میں کامیاب ہو جائیں۔

متعلقہ عنوان :