وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے سنیری بینک کے صدر اور پاکستان بینکنگ کونسل کے چیئرمین محمد آفتاب منظور کی ملاقات

منگل 21 مارچ 2017 23:26

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے سنیری بینک کے صدر اور ..
کوئٹہ۔21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے سنیری بینک کے صدر اور پاکستان بینکنگ کونسل کے چیئرمین محمد آفتاب منظور نے ملاقات کی، بلوچستان بورڈ آف انوسٹمنٹ کے وائس چیئرمین خواجہ ہمایوں نظامی بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات کے دوران بلوچستان میں بینکنگ سیکٹر کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان اپنے قدرتی وسائل اور امن و امان کی بہتر ہوتی صورتحال کی بناء پر ایک ابھرتی ہوئی معیشت میں تبدیل ہو رہا ہے جبکہ سی پیک سے بھی بلوچستان کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے یہ عوامل صوبے میں معاشی، مالیاتی ، تجارتی اور سرمایہ کارانہ سرگرمیوں کے فروغ کی بنیاد ثابت ہو رہے ہیں، مالیاتی ادارے اس مثبت تبدیلی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، وزیراعلیٰ نے توقع ظاہر کی کہ نجی بینک بلوچستان میں اپنے کاروبار کو مزید وسعت دیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سنہری بینک کے صدر نے بتایا کہ ان کا بینک جلد خضدار اور گوادر میں اپنی شاخیں کھولے گا جبکہ دیگر شہروں میں بھی شاخیں کھولی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :