شہر کی اہم شاہراہوں و تجارتی مراکز میں تجاوزات کی بھرمار اور بدترین ٹریفک جام رہنے پر اظہارتشویش

منگل 21 مارچ 2017 22:51

سکھر۔ 21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شریف بندھانی نے شہر کی اہم شاہراہوں و تجارتی مراکز میں تجاوزات کی بھرمار اور بدترین ٹریفک جام رہنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اپنے دفتر میں شہریوں کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شہر کے مصروف ترین کاروباری علاقوں ڈولفن چوک، گھنٹہ گھر چوک، شہید گنج، مہران مرکز، صرافہ بازار، شاہی بازار، غریب آباد، بیراج روڈ، شالیمار، مشن روڈ، نیم کی چاڑی سمیت دیگر میں تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں کے لئے عذاب بن گئی ہے جس کی وجہ سے مذکورہ علاقوں میں چھوٹی و بڑی گاڑیوں کا اژدھام بدترین ٹریفک جام میں پھنس کر رہ جاتا ہے اور خریداری کے لئے آنیوالے افراد بالخصوص خواتین و بچوں کو انتہائی اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہونا پڑتا ہے تجاوزات کی بھرمار کا نوٹس لیکر تجاوزات قائم کرنیوالوں کیخلاف بلاتفریق بے رحم انسداد تجاوزات آپریشن شروع کیا جائے اور بااثر قابضین کی تجاوزات مسمار کرکے شہریوں کو ٹریفک جام کے عذاب سے نجات دلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :