سی ٹی ڈی سکھرکی خیرپور میں کاروائی ، اہم دہشتگرد شعیب بروہی کو گرفتار کر لیا گیا

منگل 21 مارچ 2017 22:51

سکھر۔ 21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء)سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹریرزم ڈیپارٹمنٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر خیرپور میںایک گھر پر چھاپہ مار کر افغانستان میں ٹریننگ دینے والے اہم کمانڈر شعیب بروہی کو گرفتار کر لیا، گرفتار دہشتگرد کا تعلق حفیظ بروہی اور مقصود گروپ سے ہے، ایس پی سی ٹی ڈی سکھرعرفان سموں نے اپنے آف میں ایک پریس کانفرنس میںاس ضمن میں تفصیلات بتاتے کہا ہے کہ گرفتار دہشتگرد شعیب بروہی شکار پ]ور کا ہے جو شکار پور اور جیکب آباد میں بم دھماکوں کے واقعات میںملوث رہا ہے ، جبکہ افغانستان میں ٹریننگ کیمپ کا کمانڈر اور پاکستان میں کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو دہشتگردی کی بنیادی اور جسمانی ٹریننگ دیتا رہا ہے، جبکہ اس کے علاوہ وہ 2010میںشکار پور کے قریب نیٹو آئل ٹینکر ز پر حملہ کرکے نذر آتش کرنے والے گروہ میںبھی سرگرم لیڈر رہا ہے، ایس پی، سیٹی ڈی نے مذید بتایا کہ گرفتار دہشتگرد شعیب بروہی سے لشکر جھنگوی اور دیگر کالعدم تنظیموں کا انتہا پسندانی پر مبنی مواد بھی برامد ہوا ہے جس کے بارے میںمذید تفتیش و تحقیق کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

مذید برآں گرفتار ملزم شعیب بروہی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت خیرپور میں پیش کیاگیاجہاں عدالت نے شعیب بروہی کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا، سی ٹی ڈی کی جانب سے شعیب بروہی پر دہشتگرد تنظیم سے تعلق رکھنے اور بالجبر چند جمع کرنے کے کیس بھی داخل کیے گئے ہیں۔