ڈپٹی کمشنر سکھر نے ضلع سکھر میں پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

منگل 21 مارچ 2017 22:51

سکھر۔ 21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو نے ضلع سکھر میں شروع ہونیوالی قومی پولیو مہم کا افتتاح تعلقہ اسپتال روہڑی میں مختلف بچوں کو پولیو کی ویکسین کر کے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو نے کہا کہ پولیو کیخلاف جنگ معاشرے کے ہر فرد کو لڑنی ہو گی ،تب ہی اس موذی مرض اور وائرس سے قوم کو نجات مل سکے گی ۔

انہوں نے کہا کہ والدین اپنی قومی ذمہ داری کا پاس کرتے ہوئے بچوں کو بر وقت پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کروائیں ، اس ضمن میں عوامی شعور کو اجاگر کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز ، ویکسینیٹرز اور ڈاکٹرز پولیو میم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس لئے ان کو اپنی ذمہ داری بہتر انداز میں ادا کرنی ہو گی، پولیو ورکرز کو چاہیے کہ وہ گھر گھر جا کر ہر پانچ سال تک کے عمر والے بچوں کی ذمہ داری سے ویکسین کریں جبکہ محکمہ صحت کا ہر ملاز م پولیو مہم میں حصہ لینے کا پابند ہے جس نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی پولیو مہم کی نگرانی کے عمل اور مائیکرو پلان کے جائزے کو کارآمد اور موثر بنائیں تا کہ خامیوں کو دور کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :