ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید غلام شاہ کاسینٹرل جیل خیرپور کا اچانک دورہ

منگل 21 مارچ 2017 22:51

سکھر۔ 21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید غلام شاہ نے سینٹرل جیل خیرپور کا اچانک دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے جیل کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید غلام شاہ نے جیل کے باورچی خانے کا خاص طور پر معائنہ کیا اور قیدیوں کو فراہم کیا جانے والا کھانااور روٹی کوچیک کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ سید آفاق شاہ کو ہدایت کی وہ جیل میں موجود قیدیوں کو صحت بخش کھانا اور منرل واٹر فراہم کریں اس موقع پر انہوں نے جیل کی بیرکس کا تفصیل سے دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ سید آفاق شاہ کو مزید ہدایت کی وہ جیل میں آنے والے ملاقاتیوں کے لیے بہتر نظام ترتیب دیں اور قیدیوں کو کھانے پینے، رہائش، صحت اور جیل نظام کے تحت سہولیات فراہم کرنے میں کسر اٹھا نہ رکھیں جیل سپرنٹنڈنٹ سید آفاق شاہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جیل میں قیدیوں کو پینے کی پانی کی فراہمی کے لیے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ موجود ہے جو نظام سمشی کے ذریعے چلایا جاتا ہے جبکہ کھانے کی فراہمی میں تازہ خوارک اور صاف روٹی فراہم کی جاتی ہے جبکہ جیل میں صفائی ستھرائی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جاتے ہیں جیل سپرنٹنڈنٹ نے مزید بتایا کہ جیل کی چھتیں زبوں حال ہوگئی ہیں اور جیل میں نکاسی آب کا نظام ناکار ہوگیا ہے جس کے لیے متعلقہ محکموں کو احکامات دیے جائیں کہ وہ فوری مرمت کا بندوبست کریں انہوں نے جیل کی رہائشی کالونی کی چار دیواری نہ ہونے کی شکایات کی جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو یقین دہانی کرائی کہ جیل میں مطلوبہ ضروریات پوری کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو احکامات جاری کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :