قتل کیس میں ایک شخص کو پھانسی اور دو کو عمر قید کی سزائیں ، ایک ملزم کو جرم ثابت ہونے پر بری کر دیا گیا

منگل 21 مارچ 2017 22:51

سکھر۔ 21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) انسداد دہشتگردی عدالت سکھر نے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم کو پھانسی کی سزا اور دو ملزمان کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا ہے جبکہ ایک ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پررہاکر دیا گیا، سی سیکشن پولیس سکھر میں رشتہ داری کے تنازع پر قتل کیس میں تین جوابدار مومن دایو، محبوب اور ارشد دایو پربھوسا لائن کے علاقہ کے رہائشی نیاز دایو کے قتل کا کیس داخل تھا، عدالت نے کیس کی سماعت کی تکمیل کے بعد فیصلہ دیتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر جوابدار مومن دایو کو پھانسی اور محبوب اور ارشد دایوکو عمر قید کی سزائیں سنائیں، جبکہ ارشد دایوکو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔

متعلقہ عنوان :