پولیو ایک موذی مرض ہے جسکے خلاف معاشرے کی ہرفرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کا ساتھ دے، اسسٹنٹ کمشنر نورمحمد مندوخیل

منگل 21 مارچ 2017 22:51

ہرنائی۔21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) اسسٹنٹ کمشنر نورمحمد مندوخیل نے کہاکہ پولیو ایک موذی مرض ہے جسکے خلاف معاشرے کی ہرفرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کا ساتھ دیکر ضلع کو پولیو جیسے موذی مرض سے پاک کرنے میں کامیاب ہوسکے۔ انسداد پولیو قطرے پلانے والے ٹیمیوں کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہیں اور تمام ٹیمیوں کو سخت سکورٹی فراہم کی گئی ہے۔

انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلع میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے سے رہ نہ سکے ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد جاوید ، اسسٹنٹ کمشنر نورمحمد مندوخیل ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر محمد شاہ نے کہاکہ پولیو مہم کے دوران غفلت کے مرتکب اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے زنانہ ہسپتال میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ای پی ایچ انچار ج غلام فاروق ترین ، آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے ضلعی صدر حاجی عبدالودود ترین ، پریس کلب کے جنرل سیکرٹری غلام یزدانی ترین ،سمیت قبائلی معتبرین ، بلدیاتی نمائندے سمیت عوام کثیرتعداد میں موجود تھے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد جاوید نے تقریب کے شرکاء کو انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ضلع بھر میں محکمہ صحت کے ٹیمیں انسداد پولیو کے قطرے پلانے کیلئے متعلقہ علاقوں میں سخت سکورٹی پہنچ چکے ہے اور ضلع بھر میں محکمہ صحت کے سٹاف گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گے انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی پولیو کے قطرے پلانے والے ٹیموں کی مائینٹرنگ کی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے تمام تر اقدامات کئے ہوئے ہے تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر نورمحمد مندوخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیو مہم کے دوران غفلت کے مرتکب اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہاکہ کسی بھی علاقے میں انسداد پولیو کے قطرے پلانے والے ٹیمیں نہ پہنچنے تو پوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر یا پولیو کنٹرول روم سے رابطہ کریں تاکہ فوری طور پر متعلقہ علاقے میں قطرے پلانے کیلئے ٹیمیں کو بیجا جاسکے تقریب کے اختتام پر ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد جاوید ، اسسٹنٹ کمشنر نور محمد مندوخیل ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر محمد شاہ کے ہمراہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا بقاعدہ افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :