جامعہ بلوچستان کے ایم ایڈ ایک سالہ پروگرام، بی ایڈ (آنرز) پروگرام کے انٹرویوز25مارچ کو صبح 10بجے ہوں گے

منگل 21 مارچ 2017 22:51

کوئٹہ۔21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) ایم ایڈ مورننگ2017ایک سالہ پروگرام، بی ایڈ (آنرز) پروگرام کے انٹرویوز25مارچ کو صبح 10بجے ہوں گے۔ لہذا تمام امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے اصل اسناد ہمراہ لائیں۔دریں اثناء ۔

(جاری ہے)

جامعہ بلوچستان کے شعبہ معاشیات کے ایک اعلامیہ کے مطابق وہ امیدوار جو شعبہ معاشیات میں داخلہ کے خواہشمند طلباء و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کا داخلہ ٹیسٹ بذریعہ بی ٹی ایس23مارچ2017کو سینٹرل بوائز ہائی اسکول میں لیا جائے گا۔ تمام طلباء و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنی حاضریاں یقینی بنائیں۔ بعد ازاں کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :