جامعہ بلوچستان ، نیشنل اکیڈمی آف ینگ سائنٹسٹ ،فیکلٹی ٹریننگ سینڑ (ایف ٹی ڈی سی) اور انسٹیٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری کے زیر اہتمام سیمینار

منگل 21 مارچ 2017 22:51

کوئٹہ۔21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) جامعہ بلوچستان ، نیشنل اکیڈمی آف ینگ سائنٹسٹ ،فیکلٹی ٹریننگ سینڑ (ایف ٹی ڈی سی) اور انسٹیٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار بعنوان "ریسرچ اینڈ اینوویشن"کے عنوان سے جامعہ بلوچستان کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر اختر محمد کاسی تھے۔

جس میں ڈاکٹر عبدالسلام ،ایف ٹی ڈی سی کے چیئرپرسن ڈاکٹر صوبیہ رمضان،انسٹیٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری کے ڈائریکٹر محمد ایوب کاکڑ، پروفیسر محمد خالد، اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ایک روزہ سیمینار میں اسکالر نے موضوع کی مناسبت سے تحقیقی مقالہ جات پیش کئے۔ مہمان خصوصی اور دیگر مقریرین نے سیمنار سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان تحقیقی سرگرمیوں ، اسکالر کی رہنمائی اور ملکی اعلی ٰتعلیمی اداروں کے ساتھ مختلف تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

جس کا مقصد جدید تحقیق اور دریافت کے زرائع اور کار آمد تحقیقی موضوعات کا انتخاب اور کار آمد انسانی وسائل کی پیداوار کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ اس حوالے سے جامعہ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے بہتر نتائج اخذ کررہی ہے اور دو طرفہ تعلقات کو بروء کار لاتے ہوئے ایک دوسرے کے تجربات ، معلومات اور تعاون کو تعلیمی مقاصد کے لئے موجودہ دور کے تقاضوں کے عین مطابق لانا ہے۔آخر میں مہمان خصوصی نے آرگنائزراور شیلڈ اور اسناد تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :