اضا خیل میں پولیس کی گاڑی کراچی سے پشاور آنے والی خوشحال ایکسپریس ٹرین کی زدمیںآگئی،ایس ایچ او ڈرائیورسمیت موقع جاں بحق

منگل 21 مارچ 2017 22:50

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) نوشہرہ کے علاقے اضا خیل میں پولیس کی گاڑی کراچی سے پشاور آنے والی خوشحال ایکسپریس ٹرین کی زدمیںآگئی۔ حا دثے میں ایس ایچ او اضاخیل سب انسپکٹرخادمین خان اور اس کا ڈرائیورکا نسٹیبل ضیا ء الرحمن موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ انسپکٹر اختر حسین کو زخمی حالت میں پشاور ہسپتا ل منتقل کردیا گیا جہاں پر اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

حا دثہ اتنا شدید تھا کہ ٹرین کار کو ایک کلو میٹر تک گھسیٹی ہوئی لے گئی کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ حادثہ ریلوے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیابدقسمت ایس ایچ او جے یوائی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور مرکزی سیکرٹری جنرل ڈپٹی چیرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے متوقع دورہ اضاخیل میں پنڈال میں سیکورٹی کے انتظامات کاجائزہ لینے کے گئے تھے کہ حادثے کاشکار ہوگئے ڈی پی او نوشہرہ نے اعلی سطحی تحقیقات کا حکم دیدیا جبکہ ریلوے پولیس سے بھی رپورٹ طلب کرلی گئی۔