بلوچستان کوئٹہ کے کارکنان ناصربڑیچ،محمدعمرشاہ اوردائودشاہ کاایم کیوایم کے عارضی مرکزپیرالہٰی بخش کالونی کاتفصیلی دورہ

وفدنے عامرخا ن ودیگراراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کرکے ایم کیوایم (پاکستان)کی33ویںیومِ تاسیس کی مبارکباددی ایم کیوایم کی جدوجہد غریب ومتوسط طبقے کے عوام کیلئے ہے،تقسیم کرنے کاخواب دیکھنے والے احمقوںکی جنت میںرہتے ہیں،محمدعامرخان

منگل 21 مارچ 2017 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) متحد ہ قومی مو ومنٹ (پاکستان )بلوچستان کوئٹہ کے کارکنان ناصربڑیچ،محمدعمرشاہ اوردائودشاہ پرمشتمل تین رکنی وفدنے ایم کیوایم کے عارضی مرکزپیرالہٰی بخش کالونی کادورہ کیااورایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینرمحمدعامرخان اوردیگراراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی اورایم کیوایم (پاکستان)کی33ویںیومِ تاسیس کی مبارکباددی۔

اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان شبیراحمدقائمخانی اورمحمدشاہدبھی موجودتھے۔عارضی مرکزپر ہونیو الی ملاقات میںگفتگوکرتے ہوئے وفدنے ایم کیوایم (پاکستان) کی پاکستان سے محبت کی پالیسیوںسے مکمل اتفاق کرتے ہوئی23،اگست کے مثبت اقدام کوسراہااوراپنے بھرپورتعاون وحمایت کا یقین دلاتے ہوئے پاکستان زندہ بادکے نعرے کے ساتھ کھڑے ہوکرتحریکی کے کاموںبلوچستان بھر میں پھیلانے کاعزم کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمحمدعامرخان نے وفد کے ارکان کوایم کیو ایم کے عارضی مرکزپرخوش آمدکیااورکہاکہ ایم کیوایم (پاکستان)پہلے دن سے اپنے مشن ومقصدپرکاربندہے۔محمدعامرخان نے کہا کہ ایم کیوایم (پاکستان) کی جدوجہدملک بھرکے غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کے لئے ہے،ایم کیوایم کوتقسیم کرنے کاخواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میںرہتے ہیں،کراچی سے لیکرگلگت بلتستان اورآزادکشمیرتک ایم کیوایم پاکستان ایک ہے جسے عوام وکارکنان کی بھرپورحمایت حاصل ہے۔ محمد عامر خان نے وفدسے کہاکہ وہ بلوچستان اورکوئٹہ میںایم کیوایم (پاکستان) کے کاموںکو پھیلانے اورگھر گھر عوام تک ایم کیوایم کاپیغام پہنچانے کے لئے تیار ہوجائیں۔