پنجاب میں آکر بیٹھ گئے ہیں جس وقت کا انتظار تھا وہ آگیا ‘آصف زرداری

گزشتہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو لڑنے نہیں دیاگیا تھا ،آئندہ عام انتخابات میں بھرپور مقابلہ کریں گے

منگل 21 مارچ 2017 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے پنجاب کے اراکین اسمبلی کو آئندہ عام انتخابات کیلئے بھرپور تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں آکر بیٹھ گئے ہیں اور جس وقت کاانتظار تھا وہ آگیا ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے بلاول ہائوس لاہور میں پیپلزپارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پارٹی کی مجموعی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔ آصف علی زرداری نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ اپنے حلقوں کی عوام سے رابطے بڑھائے جائیں اوراس کے ساتھ آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں بھی شروع کردی جائیں ۔آصف علی زرداری نے کہاکہ ہمیں گزشتہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو لڑنے نہیں دیاگیا تھا لیکن آئندہ عام انتخابات میں بھرپور مقابلہ کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ انتخابی مہم کا مرکز لاہور ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :