شانگلہ میں عالمی یوم جنگلات منایاگیا

منگل 21 مارچ 2017 22:01

بشام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) بشام میں محکمہ کوہستان واٹر شیڈ نے علامہ اقبال پبلک سکول میں تقریب کا انعقاد کیا جس سے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سید رضوان احمد کاظمی، رینج آفیسر شبیر احمد جان ، رینج آفیسر شجاعت علی ، پرنسپل علامہ اقبال سکول اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے جنگلات کے فوائد پر روشنی ڈالی جبکہ اس موقع پر سکول کے بچوں نے اجتماعی طور پر پودے لگائیں جبکہ اسی طرح ڈی ایف او نے پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے بعد شرکاء میں ہزاروں کی تعداد میں بلین ٹریز پراجیکٹ کے تحت مفت پودے بھی تقسیم کئے گئے ، تقریب کے اختتام پر جنگلات کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اُدھر آباسین ماڈل سکول شنگ میں محکمہ فاریسٹ نے بھی تقریب کا انعقاد کیا جس میں سکول کے بچوں اور علاقہ معززین نے شرکت کی ۔ فاریسٹر ذاہد حسین نے جنگلات کی افادیت پر تفصیلی بات کی جبکہ بعدازاں قراقرم ہائے وے پر آگاہی واک کیا گیا جس میںسکول کے بچوںنے پلے کارڈ ز اور پودے اُٹھائے تھے جبکہ الپوری اور پورن میں عالمی یوم جنگلات کے سلسلے میں تقریبات منعقد ہوئیں جس میں لوگوں نے گہری دلچسپی لیکر پودے لگائیں اور جنگلات کی حفاظت کرنے کا عزم کیا۔