فاٹاکو غیر مشروط صوبہ خیبرپختونخواکے ساتھ الحاق کا اعلان کیا جائی

منگل 21 مارچ 2017 22:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے وفاق سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ فاٹاکو فوری اور غیر مشروط صوبہ خیبرپختونخواکے ساتھ الحاق کا اعلان کیا جائے تاکہ فاٹا کی دیر پا ترقی کے لئے واضح اور ہنگامی اقدامات کئے جا سکیں ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی خیبر ایجنسی کے امیر شاہ فیصل آفریدی کی زیر قیادت قبائلی زعماء کے وفد سے بات چیت میں انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت اور ان کی جماعت ہر سطح پر فاٹا کے عوام کی مشکلات کا مداوا کرے گی۔