آئی ایم سٹڈیزپشاوریونیورسٹی میں ثقافتی آگاہی دن کے حوالے سے تقریب

منگل 21 مارچ 2017 22:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) آئی ایم سٹڈیزیونیورسٹی آف پشاور اور ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے باہمی اشتراک سے انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ میں کلچر آگاہی دن منایا گیا، اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ کی ڈین مس بشریٰ مہمان خصوصی تھیں ان کے ہمراہ ٹورازم کارپوریشن کے کنسلٹنٹ ظہور درانی، اساتذہ اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں،ثقافتی آگاہی دن کے موقع پر ڈیپارٹمنٹ کے تمام طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تقریب میںطلباء وطالبات کیلئے مختلف اقسام کے پروگرام تشکیل دیئے گئے تھے ،تاہم ساتھ ہی ٹورازم کی جانب سے انفارمیشن ڈیسک لگایا گیا تھا جس میں سیاحتی ، آرکیالوجیکل اور صوبہ کے مختلف مقامات پربنائے گئے پمفلٹ ، بینرزاوربرائوشرز رکھے تھے،تقریب میں طلباء و طالبات کیلئے فوڈسٹالز، رباب منگے،ثقافتی اشیاء میں ملبوث رکشہ ، ٹانگہ ، سائیکل بھی رکھی گئی جس میں طلبہ نے تصویریں بنائیں،اس موقع پرثقافتی لباس میں ملبوث طلباء وطالبات نے ماڈلنگ کی جس کے بعدشاعری اور دیگر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، ڈیپارٹمنٹ میں ثقافتی آگاہی دن پر حجرے بھی سجایا گیا تھااور ساتھ ہی ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے سکرین پر صوبائی ثقافت کیلئے کئے جانے والے اقدامات ، پروگرام اور دیگر ویڈیوز سکرین پر چلائی گئیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مس بشریٰ کا کہنا تھا کہ طلباء وطالبات کاآج ثقافتی آگاہی دن کے موقع پر ثقافتی لباس میں آنااور ماڈلنگ میں شرکت کرنا اچھا اقدام ہے اور طلباء و طالبات کا جوش و خروش ثقافتی آگاہی میں کافی زیادہ ہے اس لئے نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں شرکت خو ش آئند ہے،ٹورازم کارپوریشن کا طلباء و طالبات کیلئے آگاہی ورکشاپ اور اس قسم کی سرگرمیوں کا انعقاد کرنے سے طلبہ کو سیاحتی مقامات کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا، کنسلٹنٹ ظہور درانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ٹورازم کارپوریشن صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے نت نئے سیاحتی مقامات آباد کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس سلسلے میں صوبہ کے مختلف مقامات پر ثقافتی و آگاہی پروگرام تشکیل دیئے ہیں ۔