اراکین خیبرپختونخوااسمبلی کی تین سالہ کارکردگی سے متعلق سیمینار

منگل 21 مارچ 2017 22:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین کی جون2013سے جون2016تک کی اسمبلی کارروائی کے دوران قانون سازی کے حوالے سے کارکردگی معیار پر ایک سیمینار منگل کے روز پشاور میں منعقد ہوا جس کا اہتمام سنٹر فار گورننس اینڈ پبلک اکائونٹ ایبلٹی’’ سی جی پی اے‘‘ نے کیا تھا۔ سیمینار میںڈپٹی سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی ڈاکٹر مہر تاج روغانی،سینئر وزیر برائے بلدیات عنایت اللہ ،وزیر تعلیم محمد عاطف،اراکین صوبائی اسمبلی ،سول سوسائٹی کے کارکنان اور سرکاری افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار کا مقصد گزشتہ تین سالوں کے دوران عوام کی فلاح و بہبود کے لئے قانون سازی میں اراکین اسمبلی کے کارکردگی معیار کو جانچنااور سراہنا تھا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم محمد عاطف نے کہا کہ اراکین اسمبلی کا سب سے بنیادی کام اپنے صوبے کے عوام کے مفادات کے لئے قانون سازی کرنا ہوتا ہے اس لئے اراکین اسمبلی کو چاہیے کہ اسمبلی کی کارروائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور بہتر قانون سازی کریں۔ اس موقع پر سینئر وزیر برائے بلدیات عنایت اللہ اور ڈپٹی سپیکرنے بہترین کردار ادا کرنے والے پہلے پانچ اراکین اسمبلی میں شیلڈ بھی تقسیم کیں۔