انڈسٹریل اسٹیٹ کو فرو غ دینا صو با ئی حکو مت کی تر جیحا ت میں شا مل ہے، عبدالکریم خان

منگل 21 مارچ 2017 22:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) وزیر اعلی خیبر پختو نخوا کے معا ون خصو صی عبد الکریم خا ن تورڈھیر نے کہا ہے کہ سی پیک کے تنا ظر میں انڈسٹریل اسٹیٹ کو فرو غ دینا ہما ری صو با ئی حکو مت کی تر جیحا ت میں شا مل ہے تا کہ جہا ں جہا ں سے سی پیک گزرے وہا ں کے مقا می لو گ اس سے زیادہ سے زیا دہ مستفید ہو ں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے منگل کوحو یلیاں میں سما ل انڈسٹریل اسٹیٹ ایبٹ آباد فیزIIکے قیا م کے حوالے سے اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے کیا۔

اس موقع پر سا بق ایم پی اے خو رشید اعظم خا ن ،قو می وطن پا رٹی کے مقا می عہدیدارو ں کے علا وہ متعلقہ سر کا ری افسرا ن بھی مو جود تھے۔معا ون خصوصی عبد الکریم نے کہا کہ ان کے یہا ں آنے کا مقصد یہا ں کے لو گو ں سے ملکر ان کی تجا ویز کے مطا بق مسا ئل حل کر نا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ جن لو گو ں نے حو یلیا ں میں سما ل انڈسٹری اسٹیٹ کے لئے 370کنا ل ارا ضی فرا ہم کی ہے صو با ئی حکو مت ان کی بھی شکر گزار ہے ۔

انہو ں نے یقین دلا تے ہو ئے کہا کہ صو با ئی حکو مت سے صنعتی بستی کے متا ثرین کی تجاویز کے با رے میں با ت چیت کی جا ئے گی تا کہ حو یلیا ں میں مجوزہ ڈرا ئی پو رٹ کے قیا م سے بھی مقا می لو گ زیا دہ سے زیا دہ فا ئدہ اٹھاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ حو یلیاں کے بیشتر لو گو ں کازریعہ معاش چونکہ بار برداری اور ٹرانسپو رٹ سے منسلک ہے اس لئے یہاں پر سی پیک کے ساتھ انٹر نیشنل ٹرک ٹر مینل تعمیر کر نے کی تجاویز کا فی معقو ل اور قا بل عمل ہے کیو نکہ اس کے لئے حو یلیا ں میں تما م سہو لیا ت مو جود ہیں اور جگہ بھی دستیا ب ہے ۔انہو ں نے کہا کہ صنعتی بستی کے لئے ارا ضی فرا ہم کر نے وا لے مالکا ن کو صنعتی بستی کے قیا م سے غیر معمو لی فوا ئد حا صل ہونگے۔