مشتاق احمدغنی کی ہمشیرہ کی وفات پرتعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا

منگل 21 مارچ 2017 22:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برا ئے اطلاعا ت و اعلی تعلیم مشتا ق احمد غنی سے ان کی ہمشیرہ کی وفا ت پر تعزیت کا سلسلہ تیسرے روز بھی جا ری رہا۔ منگل کو مر حو مہ کی رسم قل کے موقع پر سپیکر خیبر پختو نخوا اسمبلی اسد قیصرسمیت صو با ئی کا بینہ و اسمبلی کے ارا کین، قو می اسمبلی ،سینٹ کے ارا کین،پی ٹی آئی سمیت مختلف سیا سی پا رٹیو ں کے عہدیداروں ،رہنما ئو ں ،کار کنو ں ،ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے وا لے اکا برین ،وفا قی ،صو با ئی وضلعی اعلی سر کا ری افسرا ن ،بلدیا تی نما ئندوں سما جی رہنما ئو ں ،صو بہ بھر سے آئے ہو ئے پریس کلبو ں کے عہدیدارو ں ودیگر صحا فیو ں اور عا م لو گو ں کی کثیر تعداد نے کیہال ایبٹ آباد میں واقع مشتا ق احمد غنی کی ہمشیرہ کی رہا ئش گا ہ آکر قرآن خوا نی اور مر حو مہ کیلئے مغفرت کی دعا کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مشتا ق احمد غنی اور مر حو مہ کے صا حبزادوں سردار فیصل لطیف اور سردار دلا ور لطیف کے علا وہ سو گوار خاندا ن کے دیگر افراد سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہا ر کیا ۔مشتا ق احمد غنی سے تعزیت کر نے وا لو ں میں صو با ئی کا بینہ کے ارا کین حا جی قلندر خا ن لو دھی ،محمود خا ن ،محب اللہ خا ن ،حبیب الرحمن ،عبد الکریم خا ن تو رڈھیر ،چیئر میں ڈیڈک ایبٹ آباد سردار ادریس،کمشنر ہزارہ محمد اکبر خان ،ڈی آئی جی ہزارہ سعید خا ن وزیر ،پی ٹی آئی کے ڈویژنل صدر زر گل خا ن ،پی ٹی آئی رہنما و رکن ضلع کو نسل علی خا ن جدون ،رکن ضلع کو نسل وسا بق ایم پی اے شمعون یار خا ن اور دیگر شخصیا ت شا مل تھیں ۔