سپریم کورٹ آف پاکستان نے ٹھٹہ میں درج قتل کے 29 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا

منگل 21 مارچ 2017 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ٹھٹہ میں درج قتل کے 29 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا،ٹھٹہ کی سیشن عدالت نے 1988 میں دو قبیلوں کے درمیان ہونے والے خونی تصادم میں 10 افراد کی ہلاکت اور 15 کے ذخمی ہونے کے مقدمے میں 9 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی اور 21 ملزمان تاحال مفرور ہیں ،عدالت عالیہ نے سیشن کورٹ کا یہ فیصلہ بحال رکھا جس کے خلاف ملزمان نے سپریم کورٹ کے اپیلٹ بینچ میں اپیل دائر کی اور عدالت عظمی نے فیصلہ محفوظ کرلیا ،مقدمے کی سماعت کی دوران تین ملزمان عثمان ،حاجی بدھو اوتھ اور خدا بخش وفات پاچکے ہیں ،مقدمے میں ملزمان کو شناختی پریڈ کے دوران شناخت کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :