اللہ آباد کے علاقے میں خاتون نے شوہر سے ناراضگی کے باعث خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی 80 فیصد جسم جل گیا

منگل 21 مارچ 2017 23:25

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) اللہ آباد کے علاقے میں خاتون نے شوہر سے ناراضگی کے باعث خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی 80 فیصد جسم جل گیا تشویشناک حالت میں چانڈکا میڈیکل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اللہ آباد کی رہائشی پانچ بچوں کی ماں چالیس سالہ ریحانہ آتھ مال قبل اپنے شوہر علی حسن سامٹیو سے ناراض ہو کے میکے واپس آئی اور طلاق مانگی شوہر کے طلاق دینے سے انکار پر ریحانہ نے فیملی کورٹ میں شوہر سے طلاق لینے کا مقدمہ بھی دائر کیا جو کے زیر سماعت ہے۔

تاہم ان پریشانیوں اور میکے میں موجود اپنی بھابھی کے روز روز جھگڑوں سے تنگ آتے ہوئے ریحانہ نے منگل کے روز گھر کے باہر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی جسے اہل خانہ نے ابتدائی طبی امداد کیلئے چانڈکا میڈیکل اسپتال پہنچایا گیا ڈاکٹروں کے مطابق ریحانہ کا جسم 80 فیصد تک جل چکا ہے جب کے اس کی حالت تشویش ناک ہے۔

متعلقہ عنوان :