بلوچستان پر جاتی امرا سے براہ راست حکمرانی کی جارہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی بلوچستان کے عوام کا جمہوریت پر اعتماد بحال کرائے گی ، چیئرمین پیپلز پارٹی

منگل 21 مارچ 2017 23:23

بلوچستان پر جاتی امرا سے براہ راست حکمرانی کی جارہی ہے، بلاول بھٹو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان پر جاتی امرا سے براہ راست حکمرانی کی جارہی ہے ۔پیپلزپارٹی بلوچستان کے عوام کا جمہوریت پر اعتماد بحال کرائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو بلوچستان کے مختلف اضلاع کے پارٹی عہدوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر علی مدد جتک، اقبال شاہ، سردار سربلند جوگیزئی، سینیٹرصابر بلوچ،صادق عمرانی، اعجاز بلوچ اور جمیل سومرو بھی موجودتھے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہی بلوچستان کے لوگوں کو اپنے قیمتی معدنی وسائل کا مالک بنایا ہے اور اٹھارویں ترمیم کے ذریعے بلوچستان سمیت تمام صوبوں کو صوبائی خودمختاری دی۔۔ پیپلز پارٹی اگلے سال بلوچستان میں بھی حکومت بنائے گی۔انہوںنے کہا کہ بلوچستان پر جاتی امرا سے براہ راست حکمرانی کی جارہی ہے ۔پیپلزپارٹی بلوچستان کے عوام کا جمہوریت پر اعتماد بحال کرائے گی