مختلف جماعتوں کے قائدین کی حامد سعید کاظمی کورہائی پر مبارکباد

منگل 21 مارچ 2017 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) مختلف جماعتوں کے قائدین پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکریڑی جنرل امانت علی زیب ،سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات ارشد مصطفائی ،شیران اسلام پاکستان کے مرکزی امیر خواجہ ناصررحمانی ،ناظم اعلی پنجاب رانا محمد آفتاب احمد ،مصطفائی تحریک کے مرکزی سیکریڑی اطلاعات محمد اویس مصطفائی ،نظام مصطفی پارٹی پنجاب کے آرگنائزر سید آفتاب عظیم بخاری ،اے ٹی آئی پنجاب کے ترجمان محمد اکرم رضوی نے سابق وفاقی وزیرمذہبی اموراور جگر گوشہ غزالیء زماں سید حامد سعید کاظمی سپریم کورٹ سے باعزت رہائی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام کرپٹ عناصر کے منہ پر تمانچہ ہے جو آئے دن عدلیہ اور عوام کو نت نئے الزامات میں الجھا رہے تھے۔

(جاری ہے)

ایک بین الاقوامی مذہبی سکالر اور نہایت ہی معززترین خانوادے کی ساکھ کو متاثر کرنے کی بھونڈی کوشش کی گئی۔ اللہ کا لاکھ شکر ہے کہ اس نے سید حامد سعید کاظمی کو باعزت بری کیا اور سپریم کورٹ نے ان کی پاکدامنی پر مہر تصدیق ثبت کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اب الزام لگانے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے تاکہ و ہ کسی کی عزت نہ اچھال سکیں ۔

متعلقہ عنوان :