Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پی ٹی آئی کے سینئررہنماء مشتاق غنی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 21 مارچ 2017 23:22

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پی ٹی آئی کے سینئررہنماء مشتاق ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی،نعیم الحق، سید صمصام علی بخاری، عبدالعلیم خان، اعجازاحمدچوہدری، شفقت محمود ، میاں محمودالرشید، شعیب صدیقی ، ڈاکٹر شاہد صدیق خان ،میاں اسلم اقبال، شوکت بھٹی ،نعمان چٹھہ، سہیل ظفر چیمہ نے تحریک انصاف کے پی کے سینئررہنماء و سی ایم کے سنیئر مشیر مشتاق غنی کی ہمشیرہ اور سینئرصحافی ندیم چوہدری کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار ِرحمت میںجگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات