سابق چیرمین نادرا کے خلاف کرپشن تحقیقات مکمل ہونے پر مقدمہ درج

ایف آئی اے نیمقدمہ وزارت داخلہ کی جانب سے منظوری کے بعد درج کیا

منگل 21 مارچ 2017 23:19

سابق چیرمین نادرا کے خلاف کرپشن تحقیقات مکمل ہونے پر مقدمہ درج
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) ایف آئی اے نے سابق چیرمین نادرا کے خلاف کرپشن تحقیقات مکمل ہونے پر مقدمہ درج کرلیا ،مقدمہ وزارت داخلہ کی جانب سے منظوری کے بعد درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کی منظوری کے بعدسابق چیئرمین نادرا امتیاز تاجور کیخلاف تحقیقات مکمل کر کے ایف آئی آردرج کر لی ،ایف آئی اے نے بدعنوانی، اختیارات سے تجاوز، اور کرپشن کی دفعہ 47(2)5 پی سی اے کے تحت ایف آئی آر درج کی،تحقیقات کے مطابق سابقہ چیئرمین نادرا امتیاز تاجور نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے لاکھوں روپے نادرا فنڈ سے اپنے ذاتی استعمال میں لاتے ہوئے خورد برد کیے ،ایف آئی اے کی تحقیقات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابق چئیرمین امتیاز تاجور نے ناجائز طریقے سے بنائی جانے والی رقم سے اپنے بچوں کی ویزہ فیس، صدقے کے بکرے، اور رشتے داروں کو مہنگے تحائف دلوائے اور اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کیا۔

متعلقہ عنوان :