سجاول،مردم شماری کے لئے نفری طلب کئے جانے کے بعد علاقوں میں نفری کی قلت سے پیداہونے سے جرائم میں اضافہ

منگل 21 مارچ 2017 23:19

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) مردم شماری کے لئے نفری طلب کئے جانے کے بعد علاقوں میں نفری کی قلت سے پیداہونے سے جرائم میں اضافہ ہوگیاہے ،سجاول ضلع بھر میں انتہائی کم نفری کے باوجود مختلف تھانوں سے اہلکاروں کو مردم شماری کے لئے دوسرے اضلاع بھیج دیاگیاہے ،ذرائع کے مطابق سجاول ضلع بھر میں تیس فیصدنفری کومردم شماری کے لئے روانہ کیاگیاہے ،ضلع بھر کے تمام تھانوں پر پہلے ہی کم نفری تعینات ہے جبکہ کم نفری کے باوجود پروٹوکول اور سرکاری تقریبات اور سیکورٹی کی ڈیوٹی کی وجہ سے تھانوں اور گشت کے لئے اہلکار دستیاب نہیں ، پولیس کی کمی کی وجہ سے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں گشت کم ہونے سے روڈ پر لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، جبکہ دیگر جرائم بھی بڑھ گئے ہیں ،ضلع بھر میں روزانہ وارداتیں ریکارڈہورہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :