شہدادپور،ایڈوانس سیلری میں قرضہ حال کرنے پر ہزاروں روپے مٹھائی ریٹ مقرر

منگل 21 مارچ 2017 23:19

شہدادپور․(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) شہدادپور نیشنل بینک شہدادپور برانچ سے ایڈوانس سیلری میں قرضہ حاصل کرنے کے لئے 40 سے 50 ہزار روپے ایجنٹوں نے بطور مٹھائی کے ریٹ مقرر۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کو تنخواہ کی مد میں ایڈوانس سیلری کے سلسلے میں شہدادپور کے ایجنٹ سرگرم ہوگئے جس میں ایک پرائمری ٹیچر ڈھولیو مینگوار ، ایگر یکلچر کے ملازم مقبول لاکھو، بینک کے ایک افسر سے سازباز کرکے ایڈوانس سیلری وصول کرنے کا چیمپئن بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہواہے کہ بینک کا ایک عملدار 7 ہزار روپے فی کیس وصول کرکے آگے بھیجنے پر بطور مٹھائی وصول کرتا ہے اس طرح سے شہر کے مختلف محکموں میں ملازمت کرنے والے مجبور ہو کر ایجنٹوں کے معرفت بھاری رشوت دینے پر مجبور ہوتے ہیں رابطہ کرنے پر نیشنل بینک کے مینیجرنے بتایا کہ ایسی کافی شکایات موصو ل ہوئی ہیں ہم نے ایسے تمام ایجنٹوں کے بینک پر آنے پر پابندی لگادی ہے اور ایجنٹوں کی معرفت تمام کیس واپسی کئے جائیں گے ۔دوسری جانب شہر کے سیاسی وسماجی اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے حکومت پاکستان اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کے پریزیڈنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی سیلری کے حصول کو آسان بنایا جائے اور ایجنٹوں سے نجات دلائی جائے۔#

متعلقہ عنوان :