راولپنڈی،انسداد منشیات فورس نے 2016 کے دوران 3ارب 76کروڑڈالر مالیت کی منشیات اور ممنوعہ کیمیائی مواد برآمدکی

50103 کلوگرام افیون، 6231 کلوگرام مارفین، 16593 کلوگرام ہیروئن، 138061 کلوگرام چرس، 4 کلوگرام کوکین، 38696 کلوگرام ایمفیٹامائن، 131 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن، 1230 ایکسٹیسی ٹیبلٹس، 32790 نشہ آور گولیاں، 22274 کلوگرام ایسیٹک این ہائیڈرائڈ اور 2835 کلوگرام سلفیورک ایسڈ شامل ہیں

منگل 21 مارچ 2017 23:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) انسداد منشیات فورس( اے این ایف )نے سال 2016 کے دوران 3ارب 76کروڑڈالر مالیت کی 215 ٹن منشیات اور 25.11 ٹن ممنوعہ کیمیائی مواد برآمدکیا برآمد شدہ منشیات میں 50103.036 کلوگرام افیون، 6231 کلوگرام مارفین، 16593.024 کلوگرام ہیروئن، 138061.738 کلوگرام چرس، 4.394 کلوگرام کوکین، 3869.996 کلوگرام ایمفیٹامائن، 131.670 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن، 1230 ایکسٹیسی ٹیبلٹس، 32790 نشہ آور گولیاں، 22274 کلوگرام ایسیٹک این ہائیڈرائڈ اور 2835 کلوگرام سلفیورک ایسڈ شامل ہیںاے این ایف ہیڈ کوارٹر سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ایک سال کے دوران منشیات برآمدگی کے 1305 مقدمات درج کئے گئے اورمنشیات اسمگلنگ میں مجموعی طور پر 1556 ملزمان کو گرفتار کیا گیااسی طرح پیشگی اطلاعات پر مبنی 24 مشترکہ کاروائیوںمیں 47 ملزمان کو گرفتار کرنے کے ساتھ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے 6787 کاروائیوںمیں193 ملزمان کو گرفتارکیا گیاادھر مقامی انتظامیہ کے اشتراک سے خیبر پختونخواہ، سندھ اور بلوچستان میں مجموعی طور پر 1470.24 ہیکٹرز پر کاشت پوست کی فصل تباہ کر دی گئی جبکہ 430ارب روپے مالیت اورمختلف اقسام کی 350.021 ٹن منشیات نذر آتش کی گئی ، منشیات کی34 غیر ملکی اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 74.226 کلوگرام منشیات قبضے میں لی گئی جبکہ منشیات کے دھندے میں ملوث 38 قومی اور 3 بین الاقوامی تنظیموں کو تباہ کیا گیاگزشتہ ایک سال کے دوران قبضے میں لی گئی گاڑیوں کی نیلامی سے 48.64ملین روپے قومی فنڈ میں جمع کروانے کے ساتھ782.423 ملین روپے کے اثاثہ جات منجمد کئے گئے جبکہ اثاثہ جات منجمندکرنے کی شرح میں 900فیصد اضافہ رہاعدالتی چارہ جوئی میں مزید بہتری کے لئے اے این ایف اکیڈمی میںلاافسران اور وکلاکی خصوصی تربیت کے لئے بنیادی تربیت کے 5کورسز، 12 پروگریشن کورسزاور 5 دیگرکورسز کا انعقاد کیا گیا جن میں اے این ایف سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مختلف رینک کے 853اہلکاروں کو تربیت دی گئی اے این ایف کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لئے اے این ایف کی ویب سائیٹ(www.anf.gov.pk) ، فیس بُک (www.facebook.com/anfofficial) اورٹوئیٹر(www.twitter.com/anf.pak) پرباقاعدہ اپ ڈیٹس جاری کی گئیںجبکہ منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ اور بحالی کے لئے اے این ایف اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ میں 3 ماڈل اسپتال چلا رہا ہے جہاں پر منشیات کے عادی افراد کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں منشیات کی عادی خواتین اور بچوں کے علاج کے لئے خصوصی وارڈ کاقیام، پشاور میں منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لئے ماڈل اسپتال کی تعمیراور سکھر میں اسی نوعیت کے اسپتال کے قیام کے سلسلے میں کاوشیں جاری ہیںسال 2016 کے دوران، ان اسپتالوں میں 913 افراد کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں،عوام کو نشے کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کے لئے راولپنڈی ، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاورمیں480 آگاہی پروگرام منعقد کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :