ٹنڈوالہ یا،چمبڑ ٹاون کمیٹی میں چیئرمین وائس چیئرمین کے درمیان سرد جنگ کا آغاز

ایک دوسرے کے خلاف بد عنوانی کے الزامات، اجلاس میں تلخ کلامی اور جھگڑا ،وائس چیئرمین کے خلاف مقدمہ درج

منگل 21 مارچ 2017 23:17

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء)چمبڑ ٹاون کمیٹی میں چیئرمین وائس چیئرمین کے درمیان سرد جنگ کا آغاز ایک دوسرے کے خلاف بد عنوانی کے الزامات ٹاون کمیٹی چمبڑ کے اجلاس میں تلخ کلامی اور جھگڑا وائس چیئرمین کے خلاف مقدمہ درج ٹاون کمیٹی کے ورکرز کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال بازوں پر سیاہ پٹیان باندھ کر احتجاج کیا وائس چیئرمین کی گرفتاری کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور کامیابی کے بعد ضلع بھر میں اپنے چیئرمین وائس چیئرمین مقرر کئے تھے جنہوں نے اپنے عہدوں کا حلف لینے کے بعد کام شروع کیا تاکہ عوامی مسائل کو حل کیا جاسکے مگر ٹاون کمیٹی چمبڑ میں گزشتہ ایک سال سے چیئرمین وائس چیئرمین کے درمیان سرد جنگ جاری ہے گزشتہ روز بھی ٹاون کمیٹی چمبڑ کے اجلاس کے دوران ٹاون کمیٹی کے چیئرمین وائس چیئرمین اور اکاوننٹ کلرک کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑاہو گیا جس کے بعد اکاوننٹ کلرک محمد خان عرف نواز جلبانی نے چمبڑ تھانے میں وائس چیئرمین ملوک کپری کے خلاف جھگڑا کا مقدمہ درج کروائے جس پر چمبڑ پولیس نے اکاوننٹ کلرک کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 13قلم 353.506.2کے تحت مقدمہ درج کر لیا دوسری جانب چمبڑ سی بی یونین کی جانب سے وائس چیئرمین کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کی اور مطالبہ کیا کہ پولیس وائس چیئرمین کو گرفتار کر یاس حوالے سے چیئرمین ٹاون کمیٹی جبران لغاری نے بتایا کہ میرے اور جھوٹے الزامات لگائے گے ہیں وائس چیئرمین نے اسٹاف کی ساتھ ذیادتی کی ہے میں ان کے ساتھ ہوں اور اس اقدام کی مزمت کرتا ہوں دوسری جانب وائس چیئرمین ملوک کپری نے بتایا کہ ٹاون کمیٹی کا چیئرمین اور عملہ نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور لاکھوں روپے کی کرپشن کی ہے�

(جاری ہے)

#