سرگودھا،محکمہ سوئی گیس جعل سازی اور ٹیمپرنگ کے ذریعے میٹر لگانے کا انکشاف سامنے ا گئیں

منگل 21 مارچ 2017 23:17

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) محکمہ سوئی گیس میں جعل سازی اور ٹیمپرنگ کے ذریعے ہزاروں میٹر لگائے جانے کا انکشاف سرگودھا سمیت سوئی گیس نادرن کے دفاتر میں کی گئی چذرائع کے مطا بق محکمہ سوئی گیس کے عملہ نے جعل سازی کرتے ہوئے 2016ء کی درخواستوں کو 2006ء میں تبدیل کرکے ایک ہزار سے زائد گھریلوں کنکشن لگا دیئے ہیں جبکہ اصل سائلین اپنے میٹر لگوانے کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں سوئی گیس ذرائع کے مطابق جو میٹر لگائے گئے ہیں اس میں اراکین اسمبلی کوآرڈینیٹرکی ملی بھگت سے یہ کام کیا گیا ہے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ سرگودھا سمیت سوئی گیس نادرن زون میں ٹیمپرنگ اور جعل سازی کرکے جن گھریلو صارفین کنکشن دیئے گئے ہیں ان سے فی کس 50ہزار سے زائد کا بھتہ بھی وصول کیا گیا تھا جن سیل افسران کیخلاف کارروائی کی گئی تھی ان میں محمد اقبال ‘اکبر شاہ اور عامر نامی افسران شامل تھے اسی طرح گزسٹہ روز لاہو رمیں بھی ایک ہزار کے قریب جعلی کنکشن لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :