سکھر،ملازمین کی ترقیاں روکنے والے عمل کے خلاف کونسل سیکشن کے ملازم کا سکھر میونسپل کارپوریشن کے احاطے میں تاحیات پر امن احتجاج

منگل 21 مارچ 2017 23:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) سکھر میونسپل کارپوریشن میں جونیئر ملازمین کی آڑ لیکر سنیئر ملازمینکی ترقیاں روکنے والے عمل کے خلاف کونسل سیکشن کے ملازم لیاقت علی ابڑو نے سکھر میونسپل کارپوریشن کے احاطے میں تاحیات پر امن احتجاج برائے بحالی پروموشن کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر ملازمین لیاقت علی ابڑو ، ضیا ء الدین حکیم و دیگر کا کہنا تھا کہ محکمے کے کرپشن میں ملوث افسران نے جونیئر ملازمین سے بھاری رشوت لیکر انہیں ترقیاں دی اور عدالتی احکامات پر ان سے واپس ترقیاں لے لی ہے لیکن جونیئر کیساتھ سنیئر ملازمین کی بھی ترقیاں واپس کر دی ہے جو انہتائی ظالمانہ اقدام ہے ہم ملازمین نے اپنی ساری زندگی محکمے کی ترقی و خوشحالی کیلئے وقف کر دیں مگر ہمیں یہ صلہ ملا ہے انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :