لاہور: ا نسانی سمگلنگ میں ملوث ایک شخص گرفتار

منگل 21 مارچ 2017 23:15

لاہور: ا نسانی سمگلنگ میں ملوث ایک شخص گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء)ایف آئی اے کی ایک ٹیم نے ایک شخص متصل کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم پر انسانی سمگلنگ کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کی گرفتاری ایک شہری اکرم کی درخواست پر عمل میں آئی جس میں اکرم نے ملزم متصل پر الزام عائد کیا کہ اس نے 3لاکھ روپے لے کر اسے بیرون ملک بھجوانے کا وعدہ کیا تھا لیکن ملزم نے اسے بیرون ملک نہیں بھجوایا۔