لاہور: حافظ سعید سمیت پانچ افراد کی نظربندی کیس، وکلاء مزید بحث کیلئے طلب

حکومت نے غیرقانونی طور پر پانچ افراد کی نظربندیوں کا حکم نامہ جاری کیا،درخواست گزار حافظ سعید کی جان کو خطرہ ہے، اس لئے نظربند کیا، سرکاری وکیل

منگل 21 مارچ 2017 23:13

لاہور: حافظ سعید سمیت پانچ افراد کی نظربندی کیس، وکلاء مزید بحث کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) حافظ سعید سمیت پانچ افراد کی نظربندی کیخلاف درخواست پر سماعت۔عدالت نے وکلاء کو 27 مارچ کو مزید بحث کیلئے طلب کر لیا۔جسٹس کاظم رضا شمسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکلاء کے مطابق حافظ سعید، ظفر اقبال ملک، عبدالرحمان، کاشف حسین اور عبداللہ کو نظربند کر دیا گیا،جماعت الدعوتہ فلاحی تنظیم ہے، کسی غیرریاستی سرگرمی میں ملوث نہیں ۔

حکومت نے غیرقانونی طور پر پانچ افراد کی نظربندیوں کا حکم نامہ جاری کیا۔حکومت نے امریکہ کے دبائو پر حافظ سعید اور انکے ساتھیوں کو نظربند کیا ۔آئین پاکستان ہر شہری کو آزاد رہنے کا حق دیتا ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کی نظربندیاں کالعدم کی جائیں۔حافظ سعید کی جان کو خطرہ ہے، اس لئے نظربند کیا، سرکاری وکیل۔

متعلقہ عنوان :