لاہور: لیز پر طیاروں کی مد میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیا جائے، ہائیکورٹ سے استدعا

پی آئی اے کے سی ای او برنڈ ہلڈن کرپشن میں ملوث ہیں طیارہ لیز پر لیکر پی آئی اے کو 3 ارب روپے کا نقصان پہنچایا،محمود اختر نقوی کا دائر درخواست میں موقف

منگل 21 مارچ 2017 23:13

لاہور: لیز پر طیاروں کی مد میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیا جائے،  ہائیکورٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) ہائیکورٹ، پی آئی اے میں لیز پر طیاروں کی مد میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر اس سلسلے میںمحمود اختر نقوی نے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ پی آئی اے میں لیز پر طیارہ لیکر کرپشن کی جا رہی ہے، پی آئی اے کے سی ای او برنڈ ہلڈن کرپشن میں ملوث ہیں، برنڈ ہلڈن نے طیارہ لیز پر لیکر پی آئی اے کو 3 ارب روپے کا نقصان پہنچایا، درخواست گزار نے استدعا کی کہ لیز پر طیاروں کی مد میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیا جائے، قومی ایئرلائن کے سی ای او برنڈ ہلڈن کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے، اورقومی ایئرلائن کے سی ای او برنڈ ہلڈن کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :