سرگودھا،حکومت پنجاب وفاق سے آئی جی اسلام آباد کی خدمات کیلئے درخواست دیدی

ڈاکٹرطارق مسعود یا سین ،آئی جی پنجاب کی دوڑ میں بھی شامل

منگل 21 مارچ 2017 23:13

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) آئی جی اسلام آباد پولیس کی خدمات حکومت پنجا ب نے وفاق سے مانگ لیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرطارق مسعود یا سین آئی جی پنجاب کی دوڑ میں بھی شامل ہو گئے ہیں ۔حکومت پنجاب نے وفاق سے حال تعینات آئی جی اسلام آباد کی خدمات مانگنے کیلئے بضابطہ درخواست دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا 10اپریل کو اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائیر ہو جائیں گے ۔اس سے قبل آئی جی پنجاب کی دوڑ میں تین افسران کے نام لئے جارہے تھے اب حکومت پنجاب کی جانب سے ڈاکٹر طارق مسعود کی خدمات پنجاب کیلئے مانگنے کے بعد آئی شپ کیلئے چار نام ہوگئے ہیں تاہم اسکا قوی امکان ہے کہ ڈاکٹر طارق مسعود یاسین کو آئی جی پنجاب لگایا جاسکتا ہے۔