وزیراعلیٰ سیجاپانی سرمایہ کاروںکی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی

جاپانی سرمایہ کاروں کا شفاف پالیسیوں ،شاندار انفراسٹرکچر اورسرمایہ کاری کیلئے بہترین اقدامات پر بھر پوراعتماد کااظہار وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ہر شعبے میں شفافیت کی پالیسی کے باعث ہم پنجاب میں سرمایہ کاری کررہے ہیں شہبازشریف کی قیادت میں حکومت نے صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول بنایا ہی:میشو میہارا

منگل 21 مارچ 2017 23:11

وزیراعلیٰ سیجاپانی سرمایہ کاروںکی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج یہاں جاپان کے سرمایہ کاروں کے وفدنے ملاقات کی جس کی قیادت موری ناگا ملک انڈسٹریز (Morinaga Milk Industries) کے صدر میشو میہارا (Mr. Michio Miyahara)کر رہے تھے۔ جاپانی سرمایہ کاروں نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی جانب سے صوبے میں شفافیت کی پالیسیوں ،شاندار انفراسٹرکچر اورسرمایہ کاری کیلئے بہترین اقدامات پر بھر پوراعتماد کااظہار کرتے ہوئے پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

موری ناگا ملک انڈسٹریز کے صدر میشو میہارا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی ساز گاراقدامات کیے ہیںجبکہ پنجاب حکومت کی ہر شعبے میں شفافیت کی پالیسی کے باعث ہم صوبے میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے میں کاروبارکرنے کے مواقع کو بہت سہل بنایا ہے اور انفراسٹرکچر کو بھی غیرمعمولی طور پر بہتر کیا ہے جس کے باعث ہم صوبہ پنجاب کوسرمایہ کاری کیلئے سب سے بہترین صوبہ سمجھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے جاپانی سرمایہ کاروں کی جانب سے پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے اور ہماری حکومت نے ہر شعبے میں شفافیت کو فروغ دیا ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب کا رخ کررہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کئی غیرملکی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ جاپان نے اپنی محنت سے اقوام عالم میں نمایاں مقام بنایا ہے اور جاپانی قوم نے محنت کرکے اقوام عالم کیلئے ایک مثال قائم کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولتیں دیں گے۔صوبائی وزیر شیخ علائوالدین، ایم پی اے سائرہ افتخار، سیکرٹری صنعت اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :