ْٹوبہ ٹیک سنگھ: تیز رفتار مسافر بس درخت ٹکرا نے سے ایک خاتون سمیت دو مسافر جاں بحق،12 شدید زخمی

منگل 21 مارچ 2017 23:10

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر درخت کے ساتھ ٹکرا گئی جس میں سوار ایک خاتون سمیت دو مسافر جاں بحق اور 12 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔رجانہ پیرمحل روڈ پر ذاکر آباد کے قریب تیز رفتار مسافر بس ٹرک کو اوور ٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو گئی اور سڑک کنارے لگے درخت کے ساتھ ٹکرا گئی ہے۔حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 45 سالہ طالب حسین موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے شدید زخمی افراد شریفاں بی بی، امجد اور ساجدہ پروین کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں ساجدہ پروین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔ریسکیو ٹیموں نے اس حادثے میں زخمی ہونے والے بقیہ افراد سید کاظم حسین، خالد حسین، طارق، کاشف، عارف، نصیر اختر، بخت بی بی اور صغراں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :