ٹوبہ ٹیک سنگھ:دو قومی نظریہ کے تحت پاکستان کا قیام وجود میں آیا،مقررین آل پارٹیز کانفرنس

دشمن قوتیں کو پہچاننا ہوگا اور اپنوں کو گلے سے لگانا ہوگا،جماعت الدعوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام تحفظ نظریہ پاکستان کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب

منگل 21 مارچ 2017 23:10

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) جماعت الدعوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام تحفظ نظریہ پاکستان کے عنوان سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

گریس ہوٹل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہونے والی آل پارٹیز کی صدارت امیر جماعت الدعوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ابوسہیل نے کی، اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر محمد خلیل،امیر جمعیت علمااسلام ٹوبہ ٹیک سنگھ مولانا مجیب الرحمن لدھیانوی،صدر اہلحدیث یوتھ فورس حافظ قاسم، سید مطیع الرحمن،بار کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نمائندہ فرخ اقبال ایڈووکیٹ، قاری اسماعیل اور حفیظ الرحمن سمیت دیگر بھی موجود تھے،،، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو قومی نظریہ کے تحت پاکستان کا قیام وجود میں آیا،لیکن آج ہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس دو قومی نظریہ ک بھولتے جارہے ہیں، دشمن قوتیں کو پہچاننا ہوگا اور اپنوں کو گلے سے لگانا ہوگا۔

مقررین کا کہنا ہے کہ امیر جماعت الدعوہ حافظ سعید نے ہمیشہ پاکستان کی بقاکیلئے کام کیے لیکن آج انہیں نظر بند کر دیا گیا ہے۔اس لیے حکومت ہوش کے ناخن لے اور محب وطن پاکستانیوں کی بجائے ملک کو لوٹنے اور امن تباہ کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرے۔

متعلقہ عنوان :