ٹوبہ ٹیک سنگھ:گندم خریداری میں کسانوں کااستحصال نہیں ہونے دیں گے،معظم اقبال سپرا

تمام خریداری مراکزپر حکومتی پالیسی پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے،ڈپٹی کمشنر کی گندم خریداری سے متعلق اجلاس میں ہدایت

منگل 21 مارچ 2017 23:10

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا نے کہاکہ ضلع بھرمیں گندم خریداری مراکزپر کاشتکاروں کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں،گندم خریداری میں کسانوں کااستحصال نہیں ہونے دیں گے، ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا نے کمیٹی روم میں گندم خریداری کے سلسلہ میںمنعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پرایڈیشنل ڈ پٹی کمشنر ریونیو احمد خاور شہزاد ،ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد ریجن چوہدری محمد جاوید ،ڈسٹرکٹ فوڈآفیسر چوہدری منیر احمد،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نازیہ فرید اور تمام فوڈ انسپکٹر بھی موجودتھے،انہوں نیکہاکہ تمام خریداری مراکزپر حکومتی پالیسی پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے اورکسی بھی سیاسی ودیگرذرائع سے دبائوکوخاطرمیں نہ لایاجائے، تمام خریداری مراکزپرکاشتکاروں اورکسانوں کے لئے سایہ دارجگہ اورپینے کے میٹھے صاف پانی کاانتظام کیاجائے اورہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں،انہوںنے ہدایت کی کہ باردانہ کی تقسیم میں شفافیت کوبرقراررکھاجائے اورکسی کوغیرقانونی طریقہ سے یاسیاسی اثرورسوخ کی بنیادپرباردانہ نہ دیاجائے ،اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھرمیں ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کاہدف مکمل کرنے کے لئے سات گندم خریداری مراکز قائم کئے جارہے ہیںجہاں پندرہ اپریل سے باقاعدہ خریداری کاآغاز کردیاجائے گا،ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا نے کہاکہ،ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا نے مزید کہاکہ باردانہ کی تقسیم اورادائیگیوں کے عمل کوتیزاورشفاف بنایاجائے اورکسانوں کوہرممکن ریلیف فراہم کیاجائے ۔