پاک افغان باڈر کھولنے کے اعلان پر فاٹا کے قبائلی علاقوں اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

منگل 21 مارچ 2017 23:10

جنوبی وزیرستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے خیرسگالی کے طور پرپاک افغان باڈر کھولنے کے اعلان پر فاٹا کے قبائلی علاقوں اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔قبائلیوں نے خوشی سے مٹھائیاں تقسیم کئے ہیں اور وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کے اس اقدام کو بہت سراہا ۔

(جاری ہے)

جنوبی وزیرستان سے ملحقہ علاقہ افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے علاقہ ورگون میںایک تقریب منعقد کی گئی جس میںقبائلی عمائدین نے وزیراعظم محمد نواز شریف ،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ،کورکمانڈر پشاور نزیر احمد بٹ اور گورنر صوبہ خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا کہ وہ فاٹا کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں واقع انگوراڈہ باڈر کو کھولنے کے لئے خصوصی احکامات صادر کریں۔

متعلقہ عنوان :