تخت نصرتی پولیس نے مجرم اشتہاری دھر لیا

منگل 21 مارچ 2017 23:10

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) تخت نصرتی پولیس نے مجرم اشتہاری دھر لیا۔،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکرک میاں نصیب جان کے خصوصی ہدایات پر تھانہ یعقوب خان شہید کے ایس ایچ او رحمت اللہ خان وزیر کے زیر نگرانی تخت نصرتی پولیس نے مجرم اشتہاری دھرلیا ۔ جو تخت نصرتی پولیس کوقتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا ۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈی پی او کے احکامات پرکرک پولیس نے مختلف ناکوں پر بدوران چیکنگ 2ملزمان احسان اللہ ولد عمر دراز سکنہ تانگہ زنئے اور محب اللہ ولد عبدالحفیظ سکنہ جوزارہ ہنگو سے 140گرام چرس برآمد کرکے ملزمان گرفتار کئے گئے۔

پولیس نے نوید اللہ ولد کشمیر گل سکنہ وزیرستان کو تیز رفتاری اور غفلت سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :