کرک پولیس کے ڈرائیوراورہیڈکانسٹیبل منشیات سمیت گرفتار،دونوں معطل

منگل 21 مارچ 2017 23:08

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) انٹی نارکاٹکس فورس کے اہلکاروں نے بدوران چھاپہ ڈسٹرکٹ پولیس کرک کے ڈرائیورکانسٹیبل عابد زمان اور FRP کے ہیڈ کانسٹیبل عمر شریف کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے منشیات (چرس) برآمد کرکے ملزمان کو تحویل میں لیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس پر ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ اول خان نے دونوںگرفتار پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے اور ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کے احکامات جاری کئے گئے۔ دونوںگرفتار شدہ اہلکاروں کے برخاستگی کا قوی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :